پاکستان اور زمبابوے کے مابین تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور زمبابوے کے مابین تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا

فوٹو: فائل

ہرارے : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔گرین شرٹس کو 5 میچز پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں دن سوا بارہ بجے کوئنز اسپورٹس کمپلیکس میں اتریں گی سرفرازالیون سیریز میں فیصلہ کن فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی جبکہ دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم سیریز میں واپس آنے کے لئے قسمت آزمائے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی

تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے، شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ اور محمد عامر کی جگہ جنید خان کو موقع دیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 9وکٹوں سے شکست دی تھی۔