زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو: انٹرنیٹ

ہرارے:  تیسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔ پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو زمبابوے پر 0-2 کی برتری حاصل کی ہے۔

کوئنز اسپورٹس کمپلیکس میں اب سے کچھ دیر بعد دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی، گرین شرٹس کو  5 میچز پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔سیریز اپنے نام کرنے کے لیے گرین شرٹس کا آج کے میچ میں فتح درکار ہے جب کہ سیریز میں رہنے کے لیے زمبابوین ٹیم کو لازمی میچ جیتنا ہوگا۔ تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے، شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ اور محمد عامر کی جگہ جنید خان کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

کپتان سرفراز احمد کو فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، فہیم اشرف، حسن علی، یاسر شاہ، جنید خان اور عثمان خان شنواری کی خدمات حاصل ہوں گی۔ اسکواڈ میں شامل حارث سہیل ہمشیرہ کی طبیعت کی خرابی کے باعث واپس پاکستان آرہے ہیں تاہم ان کی جگہ اب تک کسی متبادل کو نہیں بلایا گیا۔