تحریک انصاف کے رہنما محمد علی کی نااہلی کا فیصلہ برقرار

12:28 PM, 18 Jul, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 16 قمبر شہداد کوٹ سے تحریک انصاف کے رہنما محمد علی کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

 

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما محمد علی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ پی ایس 16 قمبر شہداد کوٹ سے امیدوار محمد علی اثاثوں سے متعلق وضاحت نہیں دے سکے۔

 

مزید پڑھیں: مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ

سپرہم کورٹ نے محمد علی کی نااہلی کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

 

یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے اثاثے چھپانے کے الزام میں پی ٹی آئی کے محمد علی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں