نیب نے برجیس طاہر کو 20 جولائی کو طلب کر لیا

 نیب نے برجیس طاہر کو 20 جولائی کو طلب کر لیا
کیپشن: برجیس طاہر سے گیس منصوبے میں بدعنوانی سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور انتخابی امیدوار برجیس طاہر پر ریفرنس بنانے کا فیصلہ کر لیا اور اس سلسلے میں انہیں 20 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما برجیس طاہر پر این اے 135 میں گیس فراہمی کے منصوبے میں بدعنوانی کا الزام ہے جس پر ان کے خلاف ریفرنس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما محمد علی کی نااہلی کا فیصلہ برقرار

نیب کے نوٹیفکیشن کے مطابق برجیس طاہر کو 20 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔ ان سے گیس منصوبے میں بدعنوانی سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر برجیس طاہر عام انتخابات میں این اے 117 سے پارٹی کے امیدوار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں