پریانکا چوپڑا 36 برس کی ہو گئیں

پریانکا چوپڑا 36 برس کی ہو گئیں
کیپشن: فوٹو: فائل

ممبئی : بالی ووڈ کی سپر اسٹار پریانکا چوپڑا آج اپنی 36ویں سالگرہ منارہی ہیں۔اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارہ میں ہوتا ہے۔

18جولائی 1982کوبھارتی شہر جمشید پور میں پیدا ہونے والی پریانکا چوپڑا اپنے مختصر فلمی کیریئر میں کامیاب فلموں کی ایک طویل فہرست رکھتی ہیں،انہوں نے اپنے کیریئر میں ماڈلنگ اور اداکاری کے ذریعے بے پناہ کامیابی حاصل کیں۔ انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 2003 میں تھرلر فلم ’دی ہیرو لو اسٹوری آف اسپائے‘ سے کیا، جس میں ان کے ساتھ سنی دیول اور پریٹی زنٹا نے کام کیا۔لیکن انہیں فلم انڈسٹری میں شہرت فلم ’انداز‘ سے ملی، جس میں انہوں نے ایکشن ہیرو اکشے کمار اور لارا دتہ کے ساتھ کام کیا۔اگلے سال ہی پریانکا چوپڑا کی بالی وڈ سلطان سلمان خان اور ایکشن ہیرو سلمان خان کے ساتھ ایک اور بہترین فلم آئی، جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔مجھ سے شادی کروگی کی کامیابی کے بعد پریانکا چوپڑا کا نام بولی وڈ کی ٹاپ ہیروئنز میں شمار ہونے لگا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔معروف بھارتی اداکارہ ریتا بہادری انتقال کر گئیں

پریانکا چوپڑا نے فلموں سے قبل 2000 میں ملکہ حسن کا اعزاز بھی حاصل کیا، جب کہ انہیں شاندار اداکاری پر نیشنل ایوارڈ سمیت بھارت کے چوتھے بڑے سول ایوارڈ پدما سے بھی نوازا گیا۔پانچ فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ نے دیگر کئی فلمی ایوارڈز بھی جیتے، جب کہ انہوں نے بالی و وڈ کے بعد ہالی ووڈ فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کیا، ان کی بلاک بسٹر فلموں میں برفی، سات خون معاف، فیشن، اعتراض، باجی راو مستانی اور ڈان سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔