روسی صدر کا ٹرمپ کو پاکستانی فٹ بال کا تحفہ

روسی صدر کا ٹرمپ کو پاکستانی فٹ بال کا تحفہ
کیپشن: فوٹو: انٹرنیٹ

لاہور  :روسی صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کو پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کیا  گیافٹ بال تحفے میں پیش کردیا،ڈونلڈ ٹرمپ نے فٹبال اہلیہ کی طرف اچھال دی اور کہا کہ انہیں خوشی ہوگی جب ان کا بیٹا اس فٹبال سے کھیلے گا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے اور مقبول کھیل فٹ بال کا عالمی میلہ روس میں سجا۔دنیائے فٹ بال کے نامور نام رونالڈو،میسی اور محمد صلاح اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھائے تاہم فتح فرانس کا مقدر بنی۔ فرانس کروشیا کو 2-4سے شکست دے کر دنیائے فٹ بال کا عالمی تاج اپنے سر پر سجانے میں کامیاب رہا۔۔پاکستان خود تو فیفا ورلڈ کپ کا حصہ نہ بن سکا لیکن پاکستانی فٹ بال نے فیفا ورلڈ کپ میں دھوم مچا دی ہے۔

پاکستانی فٹبال کے چرچے اپنے معیار اور پائیداری کی بنیاد پر دنیا بھر میں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کروڑوں ڈالر کے کھلاڑی پاکستانی فٹ بال کے دیوانے ہیں اور اسی فٹ سے کھیلنا بھی پسند کرتے ہیں، چار ماہ میں فٹ بال کی برآمدات 15 فیصد اضافے سے 6 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی سے اپریل کے دوران پاکستانی فٹ کی برآمدات 13 فیصد اضافے سے لگ بھگ 14 کروڑ ڈالر رہی۔ تاہم پاکستانی فٹبال اس وقت مرکز نگاہ بن گئی جب ورلڈکپ کے کامیاب انعقاد کے بعد دو عالمی طاقتوں کے سربراہان کے ہاتھوں میں یہ پہنچ گئے۔روسی صدر نے ورلڈ کپ 2018ء کے یادگار کے طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جو فٹبال پیش کی وہ پاکستان میں تیار کردہ تھی، خوشگوار ماحول میں تحفہ وصول کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے فٹبال اہلیہ کی طرف اچھال دی اور کہا کہ انہیں خوشی ہوگی جب ان کا بیٹا اس فٹبال سے کھیلے گا۔

واضح رہے کہ اس بار پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کے لئے منفرد بغیر ٹانکے والی فٹبالمتعارف کرائی ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان فٹبالز دنیا بھر میں بہت مشہور ہیں اگر اس کی سہی معنوں میں مارکیٹنگ کی جائے تو اس کیبرآمدات کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔