ہمایوں اختر نے پی ٹی آئی کی حمایت میں اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

ہمایوں اختر نے پی ٹی آئی کی حمایت میں اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

فوٹو: فائل

لاہور : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مکمل حمایت کیلئے ن لیگ کے سابق رہنما ہمایوں اختر خان نے اپنے کاغذت نامزدگی واپس لے لیے ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ہمایوں اختر خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیاہے کہ انہوں نے این اے 131 سے الیکشن لڑنے کا ارادہ ترک کر دیاہے اور وہ اپنے کاغذت نامزدگی واپس لیتے ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل ہی ہمایوں اختر خان نے پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کی اور منشور سمیت اعلیٰ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جس کے بعد اب این اے 131 میں عمرا ن خان کو بڑی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان نے نیب میں پیشی کیلئے مہلت مانگ لی

ہمایوں اختر خان مشرف دور میں وزارت تجارت و کامرس کے وزیر رہ چکے ہیں جبکہ اس کے بعد انہوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی جبکہ اب وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کا کہناہے کہ ہمایوں اختر خان نے پہلے ہی پی ٹی آئی کی پوری طرح سے حمایت کا اعلان کر دیا تھا اور عمران خان کو صاف میدان دینے کا فیصلہ کیا تھا۔