ایفی ڈرین کیس : حنیف عباسی کی نظرثانی کی درخواست مسترد

 ایفی ڈرین کیس : حنیف عباسی کی نظرثانی کی درخواست مسترد
کیپشن: فوٹو: انٹرنیٹ

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی نظرثانی کی درخواست خارج کردی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں 21 جولائی تک فیصلہ سنانے کا حکم برقرار رکھا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمٰن لودھی نے فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ کے حکم پرہائی کورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی نظرثانی اپیل کی سماعت کی۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی اسلام ا?باد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

یاد رہے کہ ن لیگی رہنما کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسداد منشیات کی عدالت کو ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی تک سنانے کا حکم دے رکھا ہے۔