ڈرائیونگ کے بعد اب سعودی خواتین جہاز بھی اڑا سکیں گی

ڈرائیونگ کے بعد اب سعودی خواتین جہاز بھی اڑا سکیں گی
کیپشن: خواتین اب ہر شعبے میں اپنی صلاحیت منوا رہی ہیں. .... فوٹؤ: فائل

ریاض: سعودی عرب میں جہاں کئی دہائیوں تک خواتین پر گاڑی چلانے کی پابندی عائد رہی ہے وہاں جہاز اڑانے کی تربیت فراہم کرنے والا ایک ادارہ بھی اب اپنے دروازے خواتین کے لیے کھول رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز اڑانے کی تربیت فراہم کرنے والے آکسفورڈ ایوی ایشن نامی ادارےکو اب تک سیکڑوں سعودی خواتین کی جانب سے درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جو جہاز اڑانا سیکھنا چاہتی ہیں۔یہ اکیڈمی سعودی عرب کے شہر دمام میں ستمبر سے اپنی ایک نئی شاخ کا آغاز کرے گی جہاں خواتین تربیت حاصل کر سکیں گی۔فضائی کورس کے دوران طالبات نظریاتی اور عملی تین سالہ تربیت حاصل کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ڈائیٹ مشروبات صحت کے لئے خطرناک ترین ہیں،امریکی ماہرین

درخواست جمع کرانے والی ایک سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ، ”لوگ ایوی ایشن کی تعلیم حاصل کرنے ملک سے باہر جایا کرتے تھے جو مردوں کی نسبت خواتین کے لئے زیادہ مشکل تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اب ایسے دور میں نہیں رہ رہے جب خواتین کے لئے محدود شعبے ہوا کرتے تھے۔خواتین اب ہر شعبے میں اپنی صلاحیت منوا رہی ہیں۔واضح رہے گزشتہ ماہ سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔