بھارت کی معروف اداکارہ پریانکا نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی

بھارت کی معروف اداکارہ پریانکا نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ممبئی: بھارت کی معروف ٹیلی ویژن اداکارہ پریانکا نے اپنے بیڈ روم میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی ملازمہ نے پولیس کو بتایا کہ معمول کی طرح صبح جگانے گئی تو میڈم نے دروازہ نہیں کھولا جس پر دیگر ملازمین کے ساتھ مل کر کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو اداکارہ کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

اداکارہ پریانکا کی شدی تین سال قبل ارون بالا سے ہوئی تھی لیکن دونوں کے درمیان ذہنی ہم آہنگی نہیں ہو پائی تھی جس کے باعث دو ماہ قبل جوڑے کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی علاوہ ازیں ناکام ازدواجی زندگی کی وجہ سے پریانکا کے اپنے اہل خانہ سے بھی اختلافات ہوگئے تھے۔ ان تمام صورت حال کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباو کا شکار تھیں۔

پولیس نے اداکارہ پریانکا کی لاش کو اسپتال منتقل کر کے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں۔ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔ اداکارہ پریانکا نے کئی کامیاب ٹی وی سیریلز میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔