25 جولائی کو جب ووٹر شیر کو جتوائے گا نوازشریف تب سرخروہوں گے، مریم اورنگزیب

25 جولائی کو جب ووٹر شیر کو جتوائے گا نوازشریف تب سرخروہوں گے، مریم اورنگزیب
کیپشن: کابینہ نےنوازشریف کیخلاف جیل ٹرائل کا فیصلہ واپس لے لیا/ فوٹو فائل

لاہور:کابینہ نےنوازشریف کیخلاف جیل ٹرائل کا فیصلہ واپس لے لیا.مریم اورنگزیب کہتی ہیں سوال پیداہوتاہے کونسی کابینہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور ایساہمیشہ نوازشریف کے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کا ٹرائل کھلی عدالت میں ہو گا، وفاقی کابینہ کا فیصلہ
 
   لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے 100پیشیاں بھگتیں۔جیل ٹرائل کانوٹیفکیشن کس نے بھیجا؟آج کابینہ نے نواز شریف کا جیل میں ٹرائل کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ  کونسی کابینہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور ایسانوازشریف کے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کے انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج گرگیا
    

 وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ شہبازشریف کو روزانہ طلب کیا جارہا ہے جبکہ نوازشریف نے ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی۔ نواز شریف کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے لیکن مائنس نوازشریف کی کوشش بھی ناکامی سے دوچار ہوگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں