میثاقِ جمہوریت میں وہی پرانا مک مکا ہے تو ایسے میثاقِ کی مخالفت کریں گے: شاہ محمود قریشی

06:09 PM, 18 Jul, 2018

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ اگر نئے میثاقِ جمہوریت میں وہی پرانا مک مکا ہے تو ایسے میثاقِ جمہوریت کی مخالفت کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کی تباہی کا ذمہ دار آصف زرداری کو ٹھہرا دیا، کہتے ہیں اگر کوئی احتساب کے اداروں کو مفلوج کرنا چاہتا ہے تو ایسا میثاق ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے بلاول بھٹو کو سیاست سے ناواقف قرار دیدیا، وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مریم اورنگزیب کی سوشل میڈیا ٹیم ختم کرکے نواز شریف کے بیانیے کو ختم کر دیا ہے۔

دوسری طرف ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری کہتے ہیں کہ نواز شریف کا ساتھ دینے پر بلاول قوم سے معافی مانگیں، آصف زرداری نے بھی انتخابات آلودہ کرنے والی جماعت کا ساتھ دیا۔ عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب بدنام زمانہ "مفاہمت"کے بغیر سنبھالیں گے۔

پی ٹی آئی کی شیریں مزاری کہتی ہیں کرپشن پر اپنے وزارء کو نکالا، تحریک انصاف کی حکومت کرپشن فری ہوگی۔

 

 

 

 

 

 

مزیدخبریں