مسلم لیگ ق کے رہنما اجمل خان وزیر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

مسلم لیگ ق کے رہنما اجمل خان وزیر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی
کیپشن: پی ٹی آئی سے میری محبت آج کی نہیں بہت پرانی ہے ، فوٹو بشکریہ اجمل خان وزیر فیس بک آفیشل

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق کے سینیئر رہنما اجمل خان وزیر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیساتھ ملاقات میں انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کے انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج گرگیا

اس موقع پر عمران خان نے انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کیا .عمران خان نے کہا کہ آپ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے فیصلے میں تھوڑی دیر کر دی اگر آپ تھوڑا جلدی آتے تو ہم آپ کو ٹکٹ دے دیتے ۔لیکن میں چاہتا ہوں کہ ایک ہفتہ رہ گیا ہے آپ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں ۔بنوں میں اکرم خان درانی مافیا کے خلاف اجمل وہاں نکلیں اور ہماری وہاں مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں:’سازشیں کرکے وزیر اعظم بننے کی خواہش، عمران خان کی غلط فہمی ہے‘
    

اجمل خان وزیر نے کہا کہ میں عمران خان کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔میری پی ٹی آئی کیساتھ محبت آج کی نہیں بہت پرانی ہے ۔میں پارٹی میں ٹکٹ کے لیے نہیں، میں ایم این اے، سینیٹر بنوں یہ اہمیت نہیں رکھتا۔خان صاحب ملک کے وزیراعظم بنیں یہ اہمیت رکھتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں