اقتدار میں آنے کیلئے زرداری کا پلان، پیر پگاڑا کا اہم انکشاف

اقتدار میں آنے کیلئے زرداری کا پلان، پیر پگاڑا کا اہم انکشاف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

عمر کوٹ: زرداری نے سینٹ الیکشن میں اپنے تیر چلا کر تمام پارٹیوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا ،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی حکومت ہونے کے باوجود بھی سینٹ میں کامیابی حاصل نہ کر سکے ،اب الیکشن 2018کی باری ہے جس میں زرداری کی سیاست اور مفاہمت کب کس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

ایسی ہی ایک خبر گریند ڈیمو کریٹک الائنس جی ڈے اے کے سربراہ پیر پگاڑا نے بھی دے دی ہے ۔ پیرپگارا نے انکشاف کیا ہے کہ آصف زرداری نے غیرملکی قوتوں کو دوسری باراقتداردلانے کی صورت میں نیوکلیئربم ان کے حوالے کروانے کی پیشکش کی ہے جبکہ مخدوم امین فہیم پیپلزپارٹی سے الگ ہونا چاہتے تھے لیکن وقت نے انہیں مہلت نہ دی اوروہ انتقال کرگئے۔

عمرکوٹ میں جی ڈی اے اورپی ٹی آئی کے تحت انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ مخدوم امین فہیم اپنی زندگی کے آخری دن نہایت کرب سے گزاررہے تھے اورپی پی سے علیحدہ ہونا چاہتے تھے لیکن وہ انتقال کرگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اپنے والد حاکم علی زرداری کو ماضی میں پیپلزپارٹی سے نکالے جانے کا بدلہ پیپلزپارٹی سے لے رہے ہیں۔ زرداری کچھ دنوں پہلے اعلان کررہے تھے کہ آئندہ ہماری حکومت ہوگی، دراصل وہ لابنگ کمپنیوں پراربوں روپے خرچ کررہے تھے کہ کسی بھی طریقے سے مجھے دوسرا چانس دلاو۔

انھوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سوچیں کہ میاں صاحب جیسے بڑے لیڈر کے ساتھ عدالت نے کرپشن کے معاملے پرجو کیا ہے تو زرداری کے ساتھ کیا ہوگا۔جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اورعمرکوٹ سے قومی اسمبلی کے امیدوارشاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی ایمان ہے کہ اﷲکے بعد طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔انھوں نے کہا کہ آج حرجماعت اورغوثیہ جماعت میں جو محبت ہے وہ تبدیلی ہے اور یہ تبدیلی سندھ میں کایا پلٹ سکتی ہے۔ پیپلزپارٹی بتائے اس نے 10 سال میں عمرکوٹ کے عوام کے لئے کیا کیا؟ دوہزاراٹھارہ میں سندھ اورپاکستان کے عوام سیاست کو نیا رخ دے سکتے ہیں۔

جلسے سے فنکشنل لیگ سندھ کے صدر پیرصدرالدین شاہ راشدی، سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم ، تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم این اے لعل مالہی، پیرمجدد جان سرہندی، جیلانی جماعت کے پیرتاج حسین شاہ جیلانی، ڈاکٹردوست محمد میمن اورجادم منگریو نے بھی خطاب کیا۔