اقتدار میں آکر کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کریں گے: عمران خان

اقتدار میں آکر کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کریں گے: عمران خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

جہلم : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ فیصلہ کن الیکشن ہے، معیشت واصلاحات کیلئے مضبوط حکومت درکار ہے۔

جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارا ملک قرضے لے کر چل رہا ہے، 10 سال میں ملکی قرضے 6 ہزار ارب سے بڑھ کر 27 ہزار ارب بڑھ گئے ہیں۔ بنیادی ضروریات کی چیزوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے، کرپشن نے اس ملک کو بری طرح تباہ کردیا ہے۔ قرضوں کا بوجھ عوام پر مہنگائی کی صورت میں ڈالا جاتا ہے، پاکستان کا پیسہ چوری کیا جاتا ہے۔

اقتدار میں آئے تو ٹیکس کی شرح میں کمی لائیں گے اور نوکریاں فراہم کریں گے۔ اقتدار میں آکر کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کریں گے، ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور آمدن بڑھائیں گے۔

جب تک ادارے ٹھیک نہیں کریں گے تب تک پیسہ اکٹھا نہیں ہوگا، خیبرپختونخوا پولیس کا نظام بہترین ہے۔ حکمران سندھ اور پنجاب پولیس کے ذریعے لوگوں پر ظلم کرتے ہیں۔ نواز شریف نے اپنی فوج سے ڈر کر بھارتی وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ کی۔