اڈیالہ جیل میں نواز شریف کو اپنی والدہ سے ملنے بھی نہیں دیا گیا:شہباز شریف

 اڈیالہ جیل میں نواز شریف کو اپنی والدہ سے ملنے بھی نہیں دیا گیا:شہباز شریف
کیپشن: نواز شریف کو جیل میں پہلی رات فرش پر سونا پڑا، شہباز شریف/ فوٹو فائل

راجن پور:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پہلی رات جیل میں فرش پر سونا پڑا۔


راجن پور کے علاقے روجھان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں نواز شریف کو اپنی والدہ سے ملنے بھی نہیں دیا گیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ن لیگ کا قلعہ ہے جس پر بلوچ قوم کو سلام پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ڈینگی نے حملہ کیا تو جھوٹا نیازی خان نتھیا گلی چلا گیا جب کہ میں نے راجن پور میں سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ق کے رہنما اجمل خان وزیر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی
  
انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے خان نے خیبر پختونخواہ میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی اور نہ ہی کوئی یونی ورسٹی اور اسپتال بنایا۔صدر مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا کہ مظفر گڑھ جیسا اسپتال امریکا میں بھی نہیں بنایا گیا اور نواز شریف نے عوام کی سہولت کے لیے پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں