نارنگ منڈی میں جٹھول برادری نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار وں کی حمایت کا اعلان کر دیا

نارنگ منڈی میں جٹھول برادری نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار وں کی حمایت کا اعلان کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں آفیشل ٹوئٹر

نارنگ منڈی میں گزشتہ روزجٹھول برادری کی طرف پاکستان تحریک انصاف کوبڑی حمایت مل گئی جس نے مخالفین کی نیندیں اڑا دیں۔

تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی کے گاؤں ڈیرہ اشرف میں جٹھول برادری نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں برگیڈئیر راحت امان اللہ بھٹی اورچوہدری عمر آفتاب ڈھلوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔برگیڈئیر راحت امان اللہ بھٹی این اے 119سے ایم این اے جبکہ چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں پی پی 135سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اقتدار میں آکر کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کریں گے: عمران خان
   

چوہدری عامر جٹھول نے چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر چوہدری عامر جٹھول نے کہا کہ پورے حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور ان شاءاللہ 25جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کی جیت یقینی ہو گی ۔
چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں نے چوہدری عامر جٹھول کی حمایت پر علاقے بھر کی عوام کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ہم یہ پیار کبھی نہیں بھولیں گے اور کامیابی کے بعد اپنے حلقے کی خدمت پہلے سے بھی بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 25جولائی کو ہمارے سیاسی مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہونگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں