پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 28 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 28 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

بلاوایو: پاکستانی ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں میچ میں گیندوں کے اعتبار سے بڑی فتح کا نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 241 گیندیں قبل فتح حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، گرین شرٹس نے اپنا 28 سالہ پرانا ریکارڈ توڑا ہے، پاکستانی ٹیم نے 1990 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں 206 گیندیں قبل ہدف حاصل کر کے ملکی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں گیندوں کے اعتبار سے بڑی فتح کا عالمی اعزاز انگلینڈ کے پاس ہے، انگلش ٹیم نے 1979 میں کینیڈا کے خلاف 277 گیندیں قبل میچ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔