تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلو کار ابرارالحق کو کرنٹ لگ گیا

تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلو کار ابرارالحق کو کرنٹ لگ گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

نارروال: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و معروف گلوکار ابرارالحق کو انتخابی جلسے کے دوران کرنٹ لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نارروال میں حلقہ این اے 78 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ابرار الحق شرکا سے مخاطب ہونے کے لیے اسٹیج پر موجود تھے کہ جیسے ہی انہوں نے تقریر شروع کی انہیں کرنٹ لگ گیا، ابرار الحق نے ابھی پہلا جملہ مکمل ہی کیا تھا کہ ان کے ہاتھ میں مائیک سے انہیں کرنٹ لگا جس پر انہوں نے ایک جھٹکے سے مائیک پھینک دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابرارالحق کرنٹ کے جھٹکے سے تھوڑے گھبرا گئے تاہم اپنے رویے سے شرکا کو یہ محسوس کرانے میں کامیاب رہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، جس کی وجہ سے لوگ بھی اطمینان سے اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔ بعدازاں ابرارالحق کو مائیک ٹھیک کرکے دیا گیا تو انہوں نے جلسے سے خطاب کیا۔