آرمی چیف کی وزیراعظم عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات

آرمی چیف کی وزیراعظم عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات
image by facebook

اسلام آباد : وزیراعظم عمران کان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی سمیت مختلف امور زیر غور آئے ، پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات کی جس کے دوران ملکی سلامتی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .

ملاقات کے دوران دہشتگردی کے خلاف آپریشن اور سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔