نیب نے شاہد خاقان عباسی کو آج طلب کر لیا

نیب نے شاہد خاقان عباسی کو آج طلب کر لیا
سابق وزیراعظم کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ن لیگ فیس بُک پیج

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کر لیا۔ نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی کیس میں طلب کیا ہے۔


اس سے قبل بھی شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس کے سلسلے میں نیب میں پیش ہوتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ (ن) لیگ کے سابق دور حکومت میں اُس وقت کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں۔ سابق وزیراعظم کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے۔