مفتاح اسماعیل کی گرفتاری سے متعلق اہم خبر

مفتاح اسماعیل کی گرفتاری سے متعلق اہم خبر
کیپشن: Image Source : Twitter

 کراچی :نیب مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے ،چیئرمین نیب نے مفتاح اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے بعد نیب مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرنے ان کے گھر پہنچ گئی ،چیئرمین نیب نے سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کے وارنٹ گرفتاری پر بھی دستخط کر دئیے .

نیب ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل گھر کے اندر موجود نہیں ،مفتاح اسماعیل کا فون نمبر بھی بند جا رہا ہے ۔نیب کراچی کو مفتاح اسماعیل کی گرفتاری سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئیں۔