عمران خان کا قصور یہ ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں : فردوس عاشق اعوان

عمران خان کا قصور یہ ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں : فردوس عاشق اعوان
image by facebook

لاہور: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہد خان عباسی کی تو خواہش تھی کہ انہیں گرفتار کیا جائے ۔


تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تو خواہش تھی کہ ان کو گرفتار کیا جائے ۔

انھوں نے کہا کہ نیب کے بلاوے اور نیب کی گرفتاری میں فرق ہے ، پر امید ہوں کہ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں ، وزیراعظم کا اتنا جرم ہے کہ انہوں نے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے قبل از گرفتاری ضمانت نہیں کروائی ۔