کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید  47افراد جاں بحق ،1918نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید  47افراد جاں بحق ،1918نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد  :ملک بھر  میں کورونا وائرس سے  مزید 47افراد جاں بحق ہو گئے ،   اموات کی تعداد 5 ہزار 522 تک پہنچ گئی جبکہ1918نئے کیسز رپورٹ ہونے سے  2 لاکھ 61 ہزار 917 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر  میں کورونا وائرس سے  مزید 47افراد جاں بحق ہو گئے ،   اموات کی تعداد 5 ہزار 522 تک پہنچ گئی جبکہ1918نئے کیسز رپورٹ ہونے سے  2 لاکھ 61 ہزار 917 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ 

سندھ میں کورونا کے 1لاکھ 11 ہزار 238 کیسزرپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 89 ہزار 465، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 669، بلوچستان میں 11 ہزار 405، اسلام آباد میں 14 ہزار 504، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 840 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 796 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 67، سندھ میں ایک ہزار 952، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 130، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 39 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں کوروناکیایکٹو کیسزکی تعداد70 ہزار 787 ہے۔ ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہےاور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔

30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔  ملک میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ 98 ہزار 509 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ 1604 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،ملک بھر کے 733  ہسپتا لوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔

2 ہزار 690 کورونا مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 307 کورونا مریض وینٹی لیٹر پرزہیں۔ پاکستان میں کورونا مریضوں کیلئے 1825وینٹی لیٹر دستیاب ہیں، بلوچستان اور آزادکشمیر میں کوئی کورونا مریض وینٹی لیٹر پرنہیں۔