کورونا وائرس سے دنیا میں 5 لاکھ 99 ہزار 416 اموات

کورونا وائرس سے دنیا میں 5 لاکھ 99 ہزار 416 اموات

نیویارک :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا  بھر میں اموات  5 لاکھ 99 ہزار 416  تک پہنچ گئیں  اور 1 کروڑ 41 لاکھ 94 ہزار 140 متاثر ہوئے جبکہ 84 لاکھ 70 ہزار 275 مریض  صحت یاب  ہوئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہوگئی   اور وہاں اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 64 تک پہنچ چکی ہے۔

برازیل میں 20 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 77 ہزار932 اموات ہوئی ہیں۔بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 40 ہزارسے زائد ہے اور 26 ہزار 285 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے 7 لاکھ 59 ہزار 203 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 123 ہو گئی ۔

پیرومیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار799 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار 804 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 37 ہزار 594 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔میکسیکو میں تین لاکھ 31 ہزار 298 زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 38 ہزار 310 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 26 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 8 ہزار 347 جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزارچار سو سے تجاوز کر گئی  جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 233 ہو گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔