مسلم لیگ ن نے پنجاب بچاؤ تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا

مسلم لیگ ن نے پنجاب بچاؤ تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا
کیپشن: عمران نیازی کو پنجاب کی تباہی پر جواب دینا پڑے گا، احسن اقبال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پنجاب بچاؤ تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیدیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب کو پسماندہ ترین صوبہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، پنجاب سے انتقام لیا جا رہا ہے، لگتا ہے کہ صوبے کو بچانے کے لیے تحریک شروع کرنا پڑے گی، فرنٹ لائن پرکام کرنے والے طبی عملے کے بنیادی مسائل نظرانداز کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک صوبے میں پانچ آئی جی اور چار چار چیف سیکرٹری بدلتے ہیں۔ ہم کہہ رہے ہیں پنجاب بچاؤ، یہ پنجاب صوبہ تباہ ہورہاہے۔ عمران نیازی کوپنجاب کی تباہی پرجواب دیناپڑے گا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تباہی پرخاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ پرانی سڑکوں پرٹول لگاکرجگاٹیکس وصول کیاجارہاہے۔ پنجاب کاانفراسٹرکچرتباہ ہوگیا،گزشتہ 2سال میں سڑکوں کی مرمت نہیں کی گئی۔

لیگی سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن بہترین ہیلتھ پرودفیشنل کیساتھ مل کرنیشنل ہیلتھ چارٹرتیار کرے گی۔ صوبائی سطح پربھی صوبائی ہیلتھ چارٹرتیارکیاجائے گا۔ پروفیشنلزکیساتھ مل کرہیلتھ چارٹرقومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گےآزادکشمیرمیں ڈاکٹروں کےمسائل کوحل کیاجائے۔ جیسے پائلٹس کیساتھ جعلی لائسنسوں والاڈرامہ کیا کہیں یہ ڈاکٹروں کیساتھ بھی کچھ ایساناکردیں۔ حکومت کی صرف ایک ترجیح ہے جھوٹےکیس کیسےبنانےہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پورےپاکستان میں ہیلتھ کیئرکاشعبہ بدترین حالات پیش کررہاہے۔ حکومت پاکستان میں وہ صحت کانظام لاناچاہتی ہے جوہمارے حالات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اس نظام سے غربت آدمی کا علاج کرانا مشکل ہو جائے گا۔ یہ پاکستان امیروں کانہیں 22کروڑ عوام کا ہے۔