نظام کی خرابی سے ترقیاتی منصوبے ناکام ہوتے ہیں، وزیراعظم

نظام کی خرابی سے ترقیاتی منصوبے ناکام ہوتے ہیں، وزیراعظم
کیپشن: کوئی بھی قوم انڈسٹریلائزیشن کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی سسٹم ایسا ہے کہ کسی کو آسانی سے کام نہ کر دیا جائے۔ ہمارے نظام کی خرابی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے ناکام ہوتے ہیں۔

قائداعظم بزنس پارک کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی سمت درست ہے، بزنس پارک منصوبے پر پنجب حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بزنس مین کے لیے تمام آسانیاں پیدا کریں گے، بدقسمتی سے ایسا سسٹم ہے سلوڈاؤن کرو اورپیسے بناؤ۔ سسٹم ایسا ہے اگرپیسہ ہے توسارے کام ہوجاتے ہیں۔ہمارا سسٹم رکاوٹ بنا ہوا ہے، ہاؤسنگ سکیم کی راہ میں رکاوٹیں ختم کیں۔ ہمارے نظام کی خرابی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے ناکام ہوتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہے۔ ہاؤسنگ سکیم ہرمرحلے میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی ہے۔ پچھلے تین چارماہ میں اندازہ ہوا ہے سسٹم ایسا ہے ڈویلپمنٹ نہیں ہونے دیتا۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی قوم انڈسٹریلائزیشن کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، سنگا پور کی ترقی وجہ پلاننگ تھی، 1960ء کے بعد پاکستان کی پلاننگ ختم ہو گئی تھی۔1960ء میں توقع کی جا رہی تھی پاکستان لیڈ کرے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پلانز پر ملائیشیا، سنگا پور نے عمل کیا اور ترقی کر گئے۔ پاکستان میں پلاننگ الیکشن جیتنے کیلئے ہوتی ہے۔ ملک میں بے شمار ٹیلنٹ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام مسائل کو حل کریں گے۔ کنسٹرکشن انڈسٹری پر بہت محنت کی، اس پر بہت سارے روڑے اٹکائے گئے، سسٹم ایسا ہے کہ کسی کو آسانی سے کام نہ کر دیا جائے۔ غریبوں کے لیے 50 لاکھ گھر بنانے ہیں اور یہ کر کے دکھائیں گے۔ چینی کمپنیاں بھی پیسہ لگانا چاہتی ہیں۔

تقریر کے دوران حماد اظہر کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماد اظہر ڈائنامک وزیرصعنت ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہوگی کہ نظام کو درست کیا جاسکے تاکہ وہ متوسط اور مزدور طبقہ جو برطانیہ یا دیگر ممالک میں جا کر بڑی بڑی صنعت لگاتے ہیں، پاکستان میں ایسا ماحول مل سکے کہ نئی نسل ادھر ہی منصوبے شروع کرے۔