لندن: برطانیہ کے وزیر صحت ساجد جاوید کورونا وائرس سے بچاؤ کی دونوں خوراکیں لگوانے کے باوجود اس وبائی مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد برطانوی وزیر صحت کا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا۔ حالانکہ انھیں عالمی وبا سے بچاؤ کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
اپنی بیماری سے متعلق بات کرتے ہوئے ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ ان میں اس وقت کورونا وائرس کی انتہائی معمولی علامات ہیں۔
9c8a7930a7d50869dc0a38d32bbb770dبرطانوی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بظاہر وہ مکمل صحت مند ہیں اور روزمرہ کے فرائض کی انجام دہی کرنے کے قابل ہیں لیکن اس کے باوجود یہ مرض مجھ سے دوسروں کو نہ لگ جائے اس لئے میں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔
ساجد جاوید نے کہا کہ طبی ماہرین کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے وہ گھر سے ہی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے اور بطور وزیر صحت اپنا کام جاری رکھیں گے۔
9ce8bdab9ea3a9556c7e4e7493f6c904دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر صحت ساجد جاوید نے گزشتہ جمعے وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات بھی کی تھی۔ ڈاکٹروں نے صورتحال کے پیش نظر ان کا معائنہ بھی کیا ہے۔