بھارتی سوشل میڈیا نے پرانے کیسز کی تصاویر کو کل کے واقعہ سے منسلک کیا: شیخ رشید

Indian social media, photos, old cases, Afghan envoy daughter, incident, Sheikh Rashid

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارتی سوشل میڈیا نے پرانے کیسز کی تصاویر کو کل کے واقعہ سے منسلک کیا ، بھارت پاکستان کی بدنامی کیلئے مختلف اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرتا رہتا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی ایبسولوٹلی ناٹ کہنے پر بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے ۔ 16 تاریخ کو واقعہ ہوا ، انہوں نے کل رات 8 بجے رپورٹ کیا تھا ۔ ڈپلومیٹک کیس وزارت خارجہ کے ذریعے آتے ہیں ، افغان وزارت خارجہ نے ہارڈ کاپی فراہم کی اس پر تحقیقات کر رہے ہیں ۔ امید ہے اس واقعہ میں ملوث ملزمان ایک ، دو روز میں گرفتار کرلئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات جاری ہیں ، سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی تھیں بعد میں انہوں نے ٹیکسی لی ، افغان سفیر کی بیٹی ٹیکسی میں بیٹھ کر کھڈا مارکیٹ گئیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی اس کیس کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ، جیسے جیسے افغان وزارت خارجہ تعاون کر رہے ہیں اس کیس کی کڑیاں کھل رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کھڈا مارکیٹ جانا اور راولپنڈی کے شاپنگ مال اترنے کی تمام تصاویر موجود ہیں ۔ امید ہے تمام حقائق بہت جلد سامنے آ جائیں گے اور انٹرنیشنل میڈیا کو اس سے آگاہ کیا جائے گا ۔

شیخ رشید نے کہا کہ داسو واقعہ کی تحقیقات کیلئے چین اور پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جائے حادثہ پر گئی ہے ۔ چینی حکام نے ہماری ایجنسیز کی تحقیقات کو سراہا اور معاملات کا جائزہ لیا ۔ چینی حکام نے پاکستان سے کہا ہے ہمارا بیانیہ یکساں ہونا چاہئے ۔ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی ہے اس میں کسی صورت دراڑ نہیں اسکتی ۔