نواز شریف کو جیسے ہی لندن کی ہوا لگی تو ٹھیک ہو گیا، وزیراعظم عمران خان

نواز شریف کو جیسے ہی لندن کی ہوا لگی تو ٹھیک ہو گیا، وزیراعظم عمران خان
کیپشن: نواز شریف کو جیسے ہی لندن کی ہوا لگی تو ٹھیک ہو گیا، وزیراعظم عمران خان
سورس: فائل فوٹو

بھمبر: وزیراعظم عمران خان نے کہا نوازشریف نے ایسا ڈرامہ کیا کہ ہماری کابینہ کی خواتین ارکان رونے لگیں اور نواز شریف کو جیسے ہی لندن کی ہوا لگی تو ٹھیک ہو گیا جبکہ خود کو لیڈر کہنے والا شخص اداکاری کر کے باہر چلا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر اللہ پاک کا کرم ہے کہ ہم کو کورونا سے بچایا لیکن کورونا پاکستان میں ختم نہیں ہوا لہذا آزاد کشمیر کے عوام ماسک لازمی پہنیں کیونکہ جن ملکوں میں احتیاط نہیں ہوئی تو وہاں لاکھوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور کورونا کے باعث دنیا کی معیشت تباہ ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں جبکہ بھیک مانگنے والے اور قرضہ لینے والوں کی عزت نہیں ہوتی کیونکہ بھیک مانگ کر اور قرضے لے کر ملک نہیں چلایا جا سکتا اور میں چاہتا ہوں پوری دنیا پاکستانیوں کو عزت سے دیکھے اور  اس لئے میرے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شریعت پر چلیں کیونکہ شریعت پر چلنے سے بڑآدمی بن جاتا ہے جبکہ جو ملک اپنے پیروں پر نہیں کھڑے ہوتے ان کی عزت نہیں ہوتی۔  

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا میرے پاکستانی بھائیو ہم نے اپنے آپ کو بدلنا ہے اور پھر اپنے ملک کو بھی بدلنا ہے اور ووٹ ڈالتے وقت لوگوں سے پوچھیں کیا ان کا لیڈر سچا ہے، نوازشریف نے ایسا ڈرامہ کیا کہ ہماری کابینہ کی خواتین ارکان رونے لگیں اور نواز شریف کو جیسے ہی لندن کی ہوا لگی تو ٹھیک ہو گیا جبکہ خود کو لیڈر کہنے والا شخص اداکاری کر کے باہر چلا گیا۔ ہمارے ملک کی عدالتیں آزاد ہیں تو ان سب لوگوں کو کس سے ڈر ہے جو ن لیگ کی آدھی قیادت ملک سے باہر ہے۔