افغانستان کی طرف سے سفارتی عملہ بلائے جانے کا فیصلہ افسوسناک ہے: ترجمان دفتر خارجہ

افغانستان کی طرف سے سفارتی عملہ بلائے جانے کا فیصلہ افسوسناک ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: افغانستان کی طرف سے اسلام آباد سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلائے جانے پر ترجمان دفترخارجہ کا رد عمل آگیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اچانک سفیر کی واپسی افسوسناک ہے۔

نیونیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان سفیر ، اہلخانہ اور قونصل خانے کے عملے کی سیکورٹی مزید سخت کردی ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے آج افغان سفیر سے ملاقات کی اور انہیں حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ افسوسناک ہے امید ہے افغان حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔ سفیر کی بیٹی کے اغوا کی تحقیقات جاری ہے ۔وزیراعظم کی ہدایت پر تحقیقات اعلیٰ سطح پر ہو رہی ہے۔