بشریٰ بی بی، ارسلان خالد کی آڈیو لیک کی تحقیقات ، درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

بشریٰ بی بی، ارسلان خالد کی آڈیو لیک کی تحقیقات ، درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ارسلان خان کی آڈیو لیک پرتحقیقات سے متعلق شہری کی درخواست قابل سماعت ہونے پر محفوظ کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی اورارسلان خالد کی لیک آڈیو سے متعلق تحقیقات کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ ایک پورا سمندر تھا جس کو درخواست میں لکھا ہے۔ 

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ یہ سمندر ہے یا گلیکسی ہمیں اس سے غرض نہیں ہے، اس میں پورا پاکستان آجائے گا کیا ہم سب پر بیٹھ کر تفتیش کرتے رہیں؟

عدالت نے درخواست گزار شہری کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ایک آڈیو لیک ہوئی ہے آپ چاہتے ہیں ہم تفتیش کریں؟ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کا کام ایک تفتیشی کا ہے ؟ کیا آپ اس آڈیو سے متاثرہ فریق ہیں؟

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 2 پرائیویٹ لوگوں کی گفتگو پر عدالت رٹ کیسے جاری کرے۔جب ایسی رٹ ڈرافٹ کریں تو سوچ سمجھ کر کیا کریں کہ مانگ کیا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں