امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جو آج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 55 پیسے مہنگا ہو کر 214 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 216 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان ہے اور 100 انڈیکس 730 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار 344 پر آ گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ڈالر جون میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا اور انٹربینک میں اس کی قیمت 211 روپے 48 پیسے ہو گئی تھی تاہم آج یہ 214 روپے 50 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں