یورپی یونین روس سے سونے کی درآمد پر پابندی لگانے کیلئے متحرک

یورپی یونین روس سے سونے کی درآمد پر پابندی لگانے کیلئے متحرک

برسلز: یورپی یونین روس پر مزید پابندیاں لگانے کیلئے متحرک ہو گئی ، روس سے سونے کی درآمد پر پابندیوں کیلئے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کے ساتھ جنگ کی وجہ سے روس پر مزید پابندیاں لگانے کیلئے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اجلاس آج ہو گا جس میں مزید پابندیاں لگانے بالخصوص سونے کی درآمد پرپابندی لگانے پر غور کرنے کیساتھ ساتھ یوکرین کی مزیدفوجی امداد پر بھی غور کیا جائے گا۔ 
یورپی یونین کے خارجہ امور کے چیف جوزف بیرل نے کہا کہ ہم روس سے سونے کی درآمد پر پابندی لگانے جارہے ہیں۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اس بات پر بھی مشاورت کریں گے کہ روس کو ہائی ٹیکنالوجی کی برآمد پر کیسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل جی سیون نے بھی روس سے سونے کی درآمد پر پابندی لگائی ہے، جی سیون نے موقف اختیار کیا ہے روس اپنی کرنسی کو مضبوط کرنے کیلئے سونے کی برآمد کا سہارا لیتا ہے ،سونے کی برآمد پر پابندی کے باعث روس کی کرنسی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ۔جی سیون نے سونے کی درآمد کے علاوہ روس دیگر پابندیا ں بھی لگائی ہیں ۔ 

مصنف کے بارے میں