ضمنی انتخابات میں کامیابی، سپیکر پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 جولائی تک جاری رکھنے کا فیصلہ

ضمنی انتخابات میں کامیابی، سپیکر پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 جولائی تک جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور: ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد جوڑ توڑ کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اجلاس 22 جولائی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ نومنتخب ارکان کا الیکشن کمیشن سے نوٹیفکیشن ہوتے ہی اسمبلی میں حلف ہو گا ۔

واضح رہے کہ 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی کا چالیسواں اجلاس دوبارہ ہو گا جس میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں پنجاب اسمبلی کے چالیسویں اجلاس کا نوٹیفیکشن الگ سے ہوچکا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 15 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) صرف 4 نشستوں پر کامیاب ہو سکی اور ایک حلقے میں آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ۔

مصنف کے بارے میں