حسن علی نے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے منفرد طریقے سے پردہ اٹھا دیا

حسن علی نے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے منفرد طریقے سے پردہ اٹھا دیا

لندن: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے جشن منانے کے منفرد طریقے کے حوالے سے پردہ اٹھا دیا ۔ فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے عوام اسے جنریٹر سمجھ رہے ہیں لیکن یہ ایک ٹائم بم ہے جو وکٹ لینے کے بعد پھٹ جاتا ہے ۔ آئی سی سی کے آفیشل فیس بک پیج پر ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کو دیے جانے والے انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ پاکستان میں عمومی طور پر لوگ سمجھ رہے ہیں کہ شاید میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جنریٹر چلانے کا عادی ہو گیا ہوں حالانکہ یہ جنریٹر نہیں ہے بلکہ ایک قسم کا بم ہے جو وکٹ لینے کے بعد پھٹ جاتا ہے۔ میرا جشن منانے کا انداز ذرا سا مختلف ہے کیونکہ میں خود ہی ذرا مختلف کرنا چاہتا تھا اس لیے یہ انداز اپنایا۔

دوسری طرف انہوں نے انڈیا کے ساتھ میچ کے بارے میں تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ میں پریشر لینے کا عادی نہیں ۔ ہمیشہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلی ہے اور بھارت کیخلاف فائنل میں بھی جارحانہ باؤلنگ کروں گا ۔ اور پھلے میچز والی پرفارمنس کو برقرار رکھوں گا ۔میری پرفارمنس میں تسلسل میرے خود پہ یقین اور سخت محنت کی وجہ سے ہے۔

 یاد رہے کہ    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں حسن علی  ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں