آج ورلڈہاکی لیگ میں بھی پاکستان اور بھارت آمنےسامنے ہونگے

آج ورلڈہاکی لیگ میں بھی پاکستان اور بھارت آمنےسامنے ہونگے

ایک ہی دن ،ایک ہی شہر،دو پاک بھارت مقابلے ،جی ہاں ! ایک طرف پاکستان اوربھارت چیمپینزٹرافی کافائنل کھیلیں گے تودوسری طرف ورلڈہاکی لیگ میں بھی روایتی حریف آمنےسامنےہوں گے۔ 

پاکستان اوربھارت کےدرمیان ہاکی میچ شام سات بجے کھیلاجائےگا.دونوں کےدرمیان آخری میچ گزشتہ سال ایشین ہاکی چیمپینزٹرافی میں ہوا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی،ورلڈلیگ میں بھارتی ٹیم اب تک دونوں میچ جیت چکی ہے.جبکہ پاکستان کودونوں میچز میں عبرتناک شکست ہوئی ،پاکستان کوہالینڈ نےچارصفراورکینیڈا نےچھ گول سے شکست دی۔یہ ایونٹ ورلڈکپ 2018کاکوالی فائنگ راؤنڈ ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں