وزیر اعظم نے فائنل میچ میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد: کرکٹ نے ہر ایک کو دیوانہ بنا یا ہواہے ۔آج ہونے تاریخی فائنل کو دیکھنے والوں کی فہرست اربوں تک محیط ہو گئی ہے ۔ مگر ان ہی شائقین میں پاکستان بھارت کے بڑے لیڈر بھی شامل ہیں ۔ کرکٹ بخار میں مبتلا قوم کے لیے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا پاک بھارت میچ کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم کے جاری کردہ حکم کے بعد وزارت پانی و بجلی نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے طلب ورسدکی تفصیلات مانگ لی ہیں۔جس کے بعد متعلقہ اداروں نے وزیر اعظم کو جواب دیا کہ 18جون بروز اتوار کو میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔