شاہ رخ خان ٹرین تلے آنے والے نوجوان کی وجہ سے جیل جا سکتے ہیں

شاہ رخ خان ٹرین تلے آنے والے نوجوان کی وجہ سے جیل جا سکتے ہیں

ممبئی : شاہ رخ کے چاہنے والوں کے لیے بُر ی خبریہ ہے کہ ٹرین حادثے میں مرنے والے نوجوان کی وجہ سے شاہ رخ کو جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے فلم رئیس کی پرموشن کے لیے ٹرین یاترا کی تھی۔ جس کے دوران وڑودھا ریلوے سٹیشن پر شاہ رخ کا چاہنے والا نوجوان تماشائیوں کے درمیان پھنس کر سانس گھٹنے سے دم توڑ گیا تھا ۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ویسٹرن ریلوے کے ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ نے اپنی رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں واضح طور پر لکھا گیاہے کہ نوجوان کی ہلاکت اداکار کی طرف سے لاپرواہی پرتنے کے باعث ہوئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو انڈین پینل کورٹ کی سیکشن 304a2 (لاپرواہی کے باعث موت ) کا باعث بننے اور ریلوے ایکٹ کے تحت وڑوادھا ریلوے اسٹیشن پر ہجوم اکھٹا کرنے کے جرم میں جیل کی ہوا کھاناپڑ سکتی ہے ۔واضح رہے شاہ رخ خان نے 23جنوری 2017کو اپنی فلم ”رئیس “ کی پرموشن کے لیے ریل یاترا کی تھی ۔

ڈپٹی سپر نٹنڈ نٹ کا مزید کہناتھا کہ اگر شاہ رخ خان سٹیشن پر اپنے چاہنے والوں کی طرف ٹی شرٹ اور متعدد اشیائ نہ پھینکتے تو یہ نہیں ہونا تھا ۔تاہم جیسے ہی انہوں نے ایسا کیا ان کے چاہنے والوں نے ان اشیائ کو حاصل کرنے کے لیے دھم پیل کی جس کی زد میں متعدد افراد آئے مگر نوجوان دم گھٹنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.