افغانستان:پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ، درجنوں اہلکار ہلاک اور 5 حملہ آورہلاک

 افغانستان:پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ، درجنوں اہلکار ہلاک اور 5 حملہ آورہلاک

کابل:افغانستان کے صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ میں متعدد پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق 5 حملہ آور مارے گئے ہیں۔ترجمان افغان وزارت داخلہ نے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ 27 مئی کو بھی افغانستان کے مشرقی شہر خوست میں پولیس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں حکام کے مطابق خودکش حملہ آور سمیت کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بین الااقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مرنے والوں اور زخمیوں کی  تعداد درجن سے زائد ہو سکتی ہے ۔ حملے صبح چھ بجے کے قریب کیے گئے ۔ واضح رہے گزشتہ رات بھی امریکی فوج پر شدید حملہ کیا گیا تھا ،جس میں سات فوجی ہلاک ہو گئے تھے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔