اوول میں کشمیری پاکستانی پرچم لیکر جائیں، مشعال ملک

اوول میں کشمیری پاکستانی پرچم لیکر جائیں، مشعال ملک

اسلام آباد: پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر بھی بھارت کی ہار اور پاکستان کی جیت دیکھنے کو بے تاب ہے اور کشمیری پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ اوول میں کشمیری پاکستانی پرچم لیکر جائیں۔ کشمیری پاکستان کے میچ کے موقع پر پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے ہیں تو انہیں بھارت سزا دیتا ہے۔

اس سے پہلے بھی متعدد بار کشمیری نوجوان پاکستان کی قومی ٹیم کی سپورٹ کرتے نظر آئے ہیں جو بھارت کو کبھی بھی ایک آنکھ نہ بھایا اور کشمیری نوجوانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑتے رہے۔

یاد رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں جہاں بھارت اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے میدان میں اترے گا تو وہیں اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہلی بار پہنچنے والی پاکستانی ٹیم نے  نظریں تاریخ رقم کرنے پر جما رکھی ہیں۔ آج کا میچ لندن کے اوول کرکٹ گرؤانڈ میں کھیلا جائے گا جہاں بھارت گروپ سٹیج پر دو میچ کھیل چکا ہے جب کہ پاکستان اس ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ اوول میں نہیں کھیلا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں