آم کی پیٹی کیلئے ڈرائیور نے ٹرین ہی روک لی

 آم کی پیٹی کیلئے ڈرائیور نے ٹرین ہی روک لی

شورکوٹ چھاؤنی:پاکستانی ریل پی آئی اے کے بعد ایسا سرکاری ادارہ ہے جس کی کوئی کل سیدھی نہیں ہے ۔ سرکاری ملازمین کی طرف سے عدم توجہ سے اربوں کمانے والا ادارہ اربوں روپے گھاٹے دکھا دیتاہے ۔ عدم توجہی کا نیا واقعہ گزشتہ روز دیکھنے کو ملا ۔تفصیلات کے مطابق آم کی پیٹی پکڑنے کیلئے ٹرین ڈرائیور نے ساندل ایکسپریس روک لی۔کینٹ سٹیشن 410 پھاٹک کے قریب سرگودھا سے ملتان جانے والی مسافر ٹرین ساندل ایکسپریس کے ڈرائیور نے صرف آم کی ایک پیٹی پکڑنے کیلئے قریبی دیہی گزر گاہ کے قریب گاڑی روک کر عجیب مثال قائم کر دی. ٹرین کو روکنے کیلئے دو پنجاب پولیس کے اہلکار بھی ساتھ موجود تھے جو ڈرائیور کو روک کر آم کی ایک پیٹی پکڑانے میں مدد کرتے ہیں ۔

مسافر ٹرین ڈرائیور کی اس حرکت نے ترقی کرنے والے پاکستان ریلوے کو لوکل ٹرانسپورٹ کے برابر لا کھڑا کیا ہے اور یہ واقعہ پہلی بار نہیں بارہا مرتبہ اس طرح کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جو کہ محکمہ کی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت ہے