لیبیا کے قریب سمندر میں پھنسے تارکین وطن کو بچا لیا گیا

لیبیا کے قریب سمندر میں پھنسے تارکین وطن کو بچا لیا گیا

طرابلس:یورپ جانے کی خواہش میں موت کے منہ میں جانے والے تارکین وطن کو لیبیا کے تجارتی بحری جہاز نے بچا لیا۔ ریسکیو کیے جانے والوں میں ننھے بچے بھی شامل ہیں۔لیبیا کے قریب سمندر میں پھنسی تارکین وطن کی کشتی میں پانی بھر گیا تھا۔

لیبیا کے تجارتی بحری جہاز کے عملے کی اچانک کشتی پر نظر پڑی اور انہوں نے فوری موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو ریسکیو کر لیا۔ بچائے جانے والے افراد میں خواتین اور ننھے بچے بھی شامل ہیں۔ ایک سو اڑتیس تارکین وطن کا یہ گروپ لیبیا کے راستے یورپ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

یاد رہے تارکین وطن یورپ میں داخل ہو نا چاہتے  اس وقت دنیا  کے مختلف علاقوں میں  جنگوں کی وجہ سے ایک کروڑ کے قریب تارکین وطن پیدا ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے دینا کو ایک بہت بڑے بحران کا سامنا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں