میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے،مگر ٹاس سے پہلے بوندا باندی کا امکان ،محکمہ موسمیات

میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے،مگر ٹاس سے پہلے بوندا باندی کا امکان ،محکمہ موسمیات

اوول : چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے جہاں ٹیمیں تیار ہیں ۔وہیں موسم بھی کسی وقت اپنا بوریا بستر لے کر آسکتاہے ۔کیونکہ جہاں یہ میچ ہونے جارہاہے وہاں کسی بھی وقت موسم کروٹ لے سکتاہے ۔ 

تاہم محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اس وقت سورج اپنی آب و تاب سے چمک رہاہے ۔ بارش کے تقریباََ سات فیصد امکانات ہیں ۔ ابھی تک تو موسم بالکل ٹھیک لگا رہاہے ۔ تقریباََ ہر علاقے میں تیز دھوپ اپنا رنگ دکھا رہی ہے ۔ تاہم محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق ٹاس سے تیس منٹ پہلے بوندا باندی ہونے کا امکان ہے ۔

دیکھنا ہے یہ ہے بارش کس وقت رنگ میں بھنگ ڈالتی ہے ۔ مگر شائقین بھی دعائیں کر رہے کہ بارش نہ ہو ۔تاکہ میچ شاندار ہوسکے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔