کھلاڑی سوشل میڈیا سے دور رہیں اور فون بند رکھیں ، ویرات کوہلی

کھلاڑی سوشل میڈیا سے دور رہیں اور فون بند رکھیں ، ویرات کوہلی

اوول :بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے دور رہیں اور فون بند رکھیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے کہا کہ سوشل میڈیا پرہمیں ہر کوئی مشورے دے رہا ہے ۔میں نے اپنی ٹیم سے کہا ہے کہ کھلاڑی اپنی کرکٹ سے منسلک رہیں۔

 اُ ن کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید یہاں تک کہ مثبت باتیں بھی میچ پر اثر انداز ہو تی ہیں اس لیے کھلاڑیوں  کو زیادہ زیادہ سے سوشل میڈیا سے بچنے کی کوشش کریں

سوشل میڈیا سے منسلک رہنے سے مسائل ہوسکتے ہیں ۔ان چیزوں سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت ساری تجاویز اور خراب کارکردگی تنقید سننا بھی مشکل ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں