جب آپ واپس آﺅ گے تو میں اور آپ غلط فہمی دور کرلینگے  عامر سہیل کا سرفراز احمد کو پیغام

جب آپ واپس آﺅ گے تو میں اور آپ غلط فہمی دور کرلینگے  عامر سہیل کا سرفراز احمد کو پیغام

اسلام آباد :آئی سی سی چیمپنز ٹرافی فائنل سے قبل عامر سہیل نے کپتان سرفراز احمد کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ واپس آﺅ گے تو میں اور آپ غلط فہمی کو دور کر لیں گے۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان میں عامر سہیل نے کہا کہ پاکستان کافی عرصے بعد کسی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل رہا ہے

پاکستان نے اچھا کھیلا اور آپ نے اچھی کارکردگی دکھائی جو بھی تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اسے سائیڈ پر رکھو۔آپ اپنا سوفیصددو،مجھے آپ پر فخر ہے۔

یاد رہے عامر سہیل نے سرفراز کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا تھا کہ یہ میچ آپ نے نہیں جیتے بلکہ آپ کو جیتوائے گئے جس میں عامر سہیل کو  شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا،سوشل میڈیا پر عامر سہیل کو تنقید کا سامنا رہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں