نوجوان ٹیم نے ایسا کھیل کھیلا کے سب کو دھنگ کردیا، سرفراز احمد

لندن :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار فتح کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل وکرم ، قوم کی دعاو¿ ں اور کھلاڑیوں کی محنت سے آج ہم عالمی چمپئن بن گئے ہیں۔

آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر پاکستان کے عالمی چمپیئن بنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انڈیا سے پہلا میچ ہارنے کے بعد میں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے، مایوسی کی بجائے ہمیں جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔
آج فخرزمان نے ایک چمپیئن بلے باز کی طرح کھیلا، میری نوجوان ٹیم نے ایسا کھیل کھیلا کے سب کو دھنگ کردیا، حسن علی، محمد عامر اور جنید خان سمیت ہر باو¿ لر نے بہترین باو¿ لنگ کرائی، نوجوان کھلاڑیوں ، قوم اور ٹیم منیجمنٹ نے ہمیں بھرپور سپورٹ کیا، اس پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔