ورلڈ ہاکی لیگ ، قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست

لندن: ورلڈ ہاکی لیگ کے سیمی فائنل مقابلے میں بھارتی ہاکی ٹیم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 7گول سے شکست دے دی ہے۔

ورلڈ ہاکی لیگ ، قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست

لندن: ورلڈ ہاکی لیگ کے سیمی فائنل مقابلے میں بھارتی ہاکی ٹیم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 7گول سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 7گولوں سے شکست دے دی ہے۔ قومی کھیل ہاکی میں پاکستانی ٹیم شروع سے ہی بھارت کے دباؤمیں نظر آئی۔میچ کے پہلے ہاف کے 13 ویں منٹ میں ہی بھارتی کھلاڑی رمن پرت سنگھ نے پنالٹی کارنر پرگول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، 21 ویں منٹ میں تلوندر سنگھ نے دوسرا گول کر ٹیم کو 2گول کی برتری دلا دی،اس کے 3منٹ بعد ہی پہلے ہاف کے 24 ویں منٹ میں تلوندر سنگھ نے ایک اور گول کر کے ہاف ٹائم تک بھارت کو 3صفر کی واضح برتری دلا دی۔
دوسرے ہاف میں بھی بھارت کے کھلاڑی جارحانہ کھیل کھیلتے نظر آئے اور پاکستانی ڈی پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ، 33 ویں منٹ میں ایک بار پھرپنالٹی کارنر پر ہی رمن پرت سنگھ نے چوتھا گول کر دیا 47 ویں منٹ میں بھارتی کھلاڑیوں نے پانچواں گول کیا جس کے دو منٹ بعد ہی کھیل کے 49ویں منٹ میں بھارتی کھلاڑی پردیپ مور نے ایک اور گول کیا اور بھارت کو نصف درجن گولوں کی برتری مل گئی۔میچ ختم ہونے سے تین منٹ پہلے پاکستانی کھلاڑی محمدعمر بٹ نے گول کر کے سکور کے فرق کو 6۔1 کر دیالیکن اگلے ہی منٹ پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم نے 7واں گول کر کے سیمی فائنل جیت لیا۔