ہو سکتا ہے نواز شریف سے راہیں جد ا ہو جائیں ، الیکشن میں مخالفین کو مکا جواب دے گا:چودھری نثار

ہو سکتا ہے نواز شریف سے راہیں جد ا ہو جائیں ، الیکشن میں مخالفین کو مکا جواب دے گا:چودھری نثار

image by facebook

راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ نواز شریف سے میری راہیں جدا ہوجائیں ، الیکشن میں مخالفین کو مکا جواب دے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے چکری میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دو نمبر سیاستدان نہیں ہوں ، عوام اور نواز شریف کو جوابدہ ہوں  ، ہو سکتا ہے کہ نواز شریف سے میری راہیں جدا ہو جائیں ، الیکشن میں مکا مخالفین کو جواب دے گا

انھوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے میری نواز شریف سے راہیں جدا ہو جائیں ، کوئی کام اپنے اصولوں کے خلاف نہیں کیا۔ چودھری نثار نے کہا کہ میں اللہ تعالٰی، قوم اور نواز شریف سب کے سامنے جوابدہ ہوں ، میں نے سر اٹھا کر سیاست کی ہے۔

میں نہ بکنے والا ہوں نہ ضمیر فروش ہوں،سیاست عزت کیلیے کروں گا ، اقتدارمیں آکرکوئی انڈسٹری نہیں لگائی خاندان کوفائدہ نہیں پہنچایا۔چونتیس سال تک میں نے نواز شریف کو بوجھ اٹھایا ہے ، نواز شریف اہل نہیں تھے کہ پارٹی کے سربراہ بن سکیں ۔

چودھری نثار نےکہا کہ کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کا کھڑا نہیں ہوا ، چاپلوسی نہیں کی ، جو مجھے خاموش رہنے کا کہتے ہیں ان کو کہتا ہوں کہ پچیس جولائی کو عوام جواب دیں گے ، آج بہت سی باتیں کرنا چاہتا تھا لیکن کلثوم نواز کی طبعیت ٹھیک نہیں ، نہ بکنے والا ہوں نہ ضمیر فروش ہوں ، سیاست عزت کیلئے کر رہا ہوں ۔

انھوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر کوئی انڈسٹری نہیں لگائی ، خاندان کو فائدہ نہیں پہنچایا ، گونواز گو کے نعرے لگنے پر چودھری نثار نے کہا کہ وہ تو ہو گیا ہے جب پارٹی بنا رہے تھے اس وقت صرف پندرہ یا بیس لوگ تھے جن میں سے آج ایک بھی پارٹی کا حصہ نہیں رہا ہے۔