مہوش حیات اور ہمایوں سعید کو چین میں خصوصی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

مہوش حیات اور ہمایوں سعید کو چین میں خصوصی ایوارڈ سے نواز دیا گیا
کیپشن: فوٹو: فائل

شنگھائی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سٹار اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم ’پنجاب نہیں جاوں گی‘ نے شنگھائی آرگنائزیشن کوآپریشن فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

چین میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) فلم فیسٹیول کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاوں گی‘ نے خصوصی ایوارڈ اپنے نام کرلیا جب کہ ایوارڈ وصول کرنے کے لیے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ مہوش حیات خود وہاں موجود تھے۔

c6df090229f123c5aed4d9bea8e159be

مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ایوارڈ وصول کرنے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے کچھ دنوں سے چین میں موجود ہیں اور وہ ایس سی او فلم فیسٹول میں شرکت کرنے پر شکرگزار ہیں جس میں ان کی دو فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔

b69ba177090e02b7e520a9ca073ac241

دوسری جانب اداکار ہمایوں سعید نے بھی ایوارڈ وصول کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ جیتنے پر فلم کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جب کہ یہ ایوارڈ نہ صرف پاکستان کے لیے عید کا تحفہ ہے بلکہ فخر کا باعث بھی ہے۔